کورونا ،12 مریض موت کا شکار ہوگئے،مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارہ مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیان میں کہا کہ یہ کورونا ایمرجنسی میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔ صوبے میں مزید تین سو اٹھاون کیسز رپورٹ ہوئے، دو سو چوراسی کا تعلق کراچی ضلع جنوبی سے زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے باعث انتقال کرنے والے ایک سو بارہ افراد میں سے تھہتر فیصد مرد ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مطابق تیس مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے، سترہ وینٹیلیٹرز پر ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.